جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

14مارچ 2015کو ماڈل ایان علی 5لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک سمگل کرتے پکڑی گئی تھی، جانتے ہیں اس کے مقدمے کا کیا بنااوراب وہ کہاں ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن)کسٹم راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج نے معروف ماڈل ایان علی کے وکیل کی جانب سے دائرایک روز کے لئے حاضری استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 24مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر کسٹم عدالت میں جج کی عدم تعیناتی کی وجہ سے بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج راجہ غضنفر نے مقدمہ کی سماعت کی اس موقع پر وکیل استغاثہ امین فیروز نے ماڈل ایان علی کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جبکہ  دوسری

جانب ملزمہ ایان علی کے وکیل نے ایک روز حاضری کے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ عدالت میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ایک روز کے استثنیٰ کی درخواست منطور کرتے ہوئے دیگر دونوں درخواستوں کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے یاد رہے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے14مارچ 2015کو بے نظیر بھٹو ایئر پورٹ پرماڈل ایان علی سے 5لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…