بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر مزید مہنگا ،119 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،موجودہ حکومت کی مدت کی تکمیل تک قیمت کہاں تک پہنچ جائے گی؟ انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کے باوجود ڈالر نئی بلند ترین سطح 119 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیس پیسے مہنگا ہونے سے 119 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ملک بوستان نے کہاہے کہ بجٹ اور سیاسی صورتحال پر سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں

ڈالر 115 روپے 62 پیسے پر ہی برقرار ہے جس کی وجہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق بھی بڑھ کر 3 روپے 88 پیسے ہوچکا ہے۔صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے اقتصادی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سنجیدگی نظر نہیں آرہی اور اگر فوری طورپر اقدامات نہ کئے گئے اوریہی صورتحال رہی تو حکومت کی مدت کی تکمیل مکمل ہونے تک ڈالر130 سے بھی اوپر جاسکتاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…