کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ (ن)کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔میڈیا سے بات گفتگو کے دوران اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں، ایسے لوگوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا،
افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے اسے کیوں چھوڑ کر جاں گا؟ اعتزاز احسن کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میری عمر میں پارٹیاں چھوڑنے کا کام اچھا نہیں لگتا، اپنی جماعت سے مخلص ہوں، اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔پی پی کے رہنما نے کہا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاونٹ بھی نہیں ہے، میرے نام سے جعلی ٹوئٹر اکانٹس سے غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں، تاہم میں بھی ٹوئٹر کا اکانٹ بنانا چاہتا ہوں جس کا اعلان بھی جلد کروں گا۔ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ(ن)کو بہت بڑا نقصان ہوگا، وہ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں خود کریں، میں کوئی مشورہ نہیں دینا چاہتا۔واضح رہے کہ چوہدری نثار نے تنازعات کے باعث پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ (ن)کو بہت بڑا نقصان ہوگا۔میڈیا سے بات گفتگو کے دوران اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں، ایسے لوگوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔