منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری،امریکی ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے بدھ کو امریکی ڈالر 118.90روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں استحکام جبکہ فروخت میں 4پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.62 روپے پر مستحکم جبکہ قیمت فروخت115.72روپے سے گھٹ کر115.68روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدرمیں30پیسے کا مزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.30روپے سے بڑھ کر118.60 اور قیمت فروخت118.60روپے سے بڑھ کر118.90روپے پرہوگئی۔بدھ کویوروکی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.00روپے اور قیمت فروخت145.50روپے پرمستحکم اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر164.75روپے اور قیمت فروخت166.00روپے سے بڑ ھ کر166.25روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب10،10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے بڑھ کر31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.20روپے سے بڑھ کر32.30روپے اور قیمت فروخت32.50روپے سے بڑھ کر32.60روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…