بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنسی ہراسانی کا الزام،علی ظفر نے جو کہا کر دکھایا،میشا شفیع مشکل میں پھنس گئیں

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے کے الزام کے بعد بھیجا گیا قانونی نوٹس گلوکارہ میشا شفیع کی لیگل ٹیم کو موصول ہوگیا۔علی ظفر نے میشا شفیع سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر ان پر جنسی ہراساں کرنے کا جو الزام عائد کیا گیا ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جائے۔قانونی نوٹس کے مطابق میشا شفیع 14روز کے اندر عائد کیا گیا الزام واپس لے کر علی ظفر سے معافی مانگیں، دوسری

صورت میں گلوگارہ کو 100کروڑ روپے تک ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔میشا شفیع کے وکیل احمد پنسوتا نے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کا نوٹس جھوٹ پر مبنی ہے جبکہ میشا کی جانب سے ان پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے تمام الزامات سچ ہیں۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کی گلوکار نے تردید کردی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…