اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار کے قافلے میں شامل 4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ اور اس میں پہنچنے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میں 2005 کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سے
متعلق کیس کی سماعت کے دوران زلزلہ متاثرین کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے بالا کوٹ کیلئے روانہ ہوئے۔ اس دوران چیف جسٹس کے قافلے میں شامل4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیںنجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کا قافلہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد پہنچ چکا ہے۔