جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

59پاکستانیوں کو قتل کیا ان میں ایک ۔۔!!! ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر رئیس مماکے سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر رئیس مما نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم نے دوران تفتیش حماد صدیقی کے حکم پر ایس پی کو مارنے سمیت 59 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رئیس مما کو 2010ءمیں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بنایا گیا تھا، ٹارگٹ کلنگ ٹیم میں مزید دس ٹارگٹ کلرز شامل تھے۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق تمام احکامات لندن قیادت کی جانب سے دئیے جاتے تھے۔ 12 مئی کو بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا جبکہ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد سے جیل میں ملنے والوں پر فائرنگ کرکے پانچ رہنماﺅں کو بھی قتل کیا ہے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم رئیس مما نے جئے سندھ کے کارکنوں پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیا ہے۔ 2012ءمیں ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کرنے سمیت 2013ءمیں حماد صدیقی اور ندیم نصرت کے حکم پر کے ڈی اے کے اسسٹٹ ڈائریکٹر عبدالجبار منگی کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزم رئیس مما نے دوران تفتیش کورنگی میں کوچ پر فائرنگ کرکے چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو ہلاک کرنے اور عام انتخابات 2013ءکے دوران ایم کیو ایم حقیقی کے چار کارکنان کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم نے 2012ءمیں ٹیکسی پر فائرنگ کرکے حقیقی کے چار کارکنان کو قتل کیا جبکہ 2014ءمیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عامر ضیا کے قتل میں بھی ملوث رہا ہے۔ ملزم رئیس مما نے دوران تفتیش اغوا برائے تاوان، لینڈگریبنگ، چائنہ کٹنگ، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…