سرگودھا(آن لائن) سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے تمام زائرین کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے،عمرہ ویزہ حاصل کرنے کے بعد مکہ اور مدینہ میں بکنگ سے زائد دن رہنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور جرمانہ کے ساتھ ساتھ ٹریول کمپنیوں کو 48 گھنٹے کیلئے بلیک لسٹ سمیت دیگراقدامات اٹھائے جائیں گے،
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت حج نے مملکت سعودیہ میں عمرہ کی غرض سے آنے والے تمام عمرہ زائرین کے ساتھ ساتھ تمام ٹورآپریٹر کمپنیوں اور ٹریول ایجنٹوں کو کہا گیا ہے،کہ عمرہ پر آنے والا ہر زائرین مکہ اور مدینہ میں پلان کے مطا بق اپنا وقت گزار سکتے ہیں،اور وقت پورا ہونے پر اگر وہ اس شہر کو نہیں چھوڑیں گے تو ان کے خلاف قانونی کاروائی اور ان کو جرمانہ بھی کیا جائیگا،ساتھ ہی ساتھ ٹور آپریٹر کمپنیوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ عمرہ پر آنے والے زائرین سے مکمل مشاورت کے بعد ان کا رہائشی پلان مرتب کریں مکہ اور مدینہ میں کتنے کتنے دن قیام کرنا ہے اس کے مطابق اس عمرہ زائرین کا شیڈول بنائیں اور انہیں یہ بھی بتا دیں کہ اگر وہ اس سے زیادہ دن قیام کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے علاوہ جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے،دوسری طرف ٹور آپریٹر کمپنیوں اور ٹریول ایجنسیوں کو بھی 48۔48 گھنٹے کیلئے بلک لسٹ کر دیا جائے گا،یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے زائرین کو جبل رحمت کی زیارتوں سے بھی ٹور آپرٹر کمپنیوں کو روک دیا ہے۔ سعودی حکومت نے عمرہ پر آنے والے تمام زائرین کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے