بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہ صیام میںاشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنےکیلئے شاندار اعلان کر دیا گیا، بڑے ادارے نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو گراں فروشوں کے استحصال سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ،بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا نہیں ہونے دی جائے گی اورطلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی پابند کیا جارہا ہے ۔

آنے والے دنوں میں صارفین کے حقوق کیلئے آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے گراں فروشوں کے خلاف حالیہ کارروائیوں اور رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا ۔ چیئرمین پی سی سی میاں عثمان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام اوپن مارکیٹوں میں گراں فروشوں کے خلاف موثر کارروائیوں کیلئے اچانک دوروں کی تعداد بڑھائی جائے گی ۔ مرکزی سبزی و فروٹ منڈی اور اشیائے خوردونوش کی تھوک مارکیٹ کے تاجروں سے بھی پیشگی رابطے کر لئے گئے ہیں تاکہ رمضان المبارک میں صارفین کو معیاری اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق میسر آسکیں۔ دکانداروں سے واضح کہوں گا کہ رمضان المبارک میں سرکاری نرخوں سے زائد پر فروخت کرنے سے باز رہیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔میاں عثمان نے مزید کہا کہ صارفین کے حقوق کی آگاہی کیلئے مہم شروع کی جائے گی اور صارفین کو آگاہ کیا جائے گا وہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر ہرگز خریداری نہ کریں ۔ انہوں نے کہا حکومتی سطح پر لگائے جانے والے بازاروں میں بھی معیار اور تول کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کئے جائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…