منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

سکھ یاتریوں کے ساتھ پاکستان آ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے والی کرن بالا پاکستانی خفیہ ایجنسی کی ایجنٹ ہے اور اس سے قبل کیا کچھ کرتی رہی؟ سابق سسر ترسیم سنگھ نے مضحکہ خیز دعوے کر دیے

datetime 21  اپریل‬‮  2018

چندی گڑھ (نیوز ڈیسک) کرن بالا جس کا تعلق ہوشیار پور بھارت سے ہے وہ سکھ یاتریوں کے ساتھ تہوار منانے پاکستان ننکانہ صاحب آئی، جہاں آ کر اس نے ایک پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی اور اسلام قبول کرکے نیا نام آمنہ بی بی رکھ کر سب کو حیران کر دیا،

کرن بالا کے سابق سسر ترسیم سنگھ نے بتایا کہ 32 سالہ کرن بالا دس اپریل 2018ء کو پاکستان گئی تھی اور کرن بالا نے بچوں سے کہا تھا کہ وہ درشن کرکے جلد گھر واپس آ جائے گی۔ واضح رہے کہ کرن بالا کے شوہر 2013ء میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گئے تھے۔ کرن بالا بیوہ ہے اور اس کے تین بچے ہیں جن کے نام اندرجیت، ارجن اور گورمیت ہیں۔ اس کے سابق سسر ترسیم سنگھ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد گم صم رہنے لگی اور وہ موبائل تک محدود ہو کر رہ گئی۔ کرن بالا کے سابق سسر نے بتایا کہ مجھے موبائل اور نیٹ چلانا نہیں آتا ہے، بہو زیادہ تر انٹرنیٹ پر مصروف رہتی تھی، انہوں نے بتایا کہ کرن بالا نے کب اور کیسے پاکستانی نوجوان سے رابطہ کیا، اس کا مجھے کوئی علم نہیں۔ جب کرن بالا سے گھر والے پوچھتے کہ وہ کہاں بات کر رہی ہے تو وہ یہ کہہ کر بات کو ٹال دیتی کہ رشتے دار سے بات کر رہی ہوں۔ اس کے سابق سسر نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے جال میں پھنس گئی ہے اور وہ ان کے لیے کام کر رہی ہو، کرن بالا کے فیس بک اکاؤنٹ اور موبائل فون کی تفصیلات حاصل کرکے فی الحال ہندوستانی سکیورٹی ایجنسیاں اور پنجاب پولیس واقعہ کی حقیقت جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…