جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

بڑا بریک تھرو،پاکستان اور افغانستان اہم مسائل حل کرنے پر تیار،پاکستان بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے کب اپنی سرحد کھول دے گا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان تجارت سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ بنانے پر رضامند ہوگئے ٗآئندہ ماہ کے آغاز میں دونوں ممالک اس سے حوالے سے تجاویز کو حتمی شکل دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق یہ فیصلہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں افغان وزیر خزانہ اکلیل احمد حکیمی اور پاکستان کے مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا

جبکہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں ایک اور ملاقات کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔افغانستان کے ساتھ تجارتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ملاقات میں پاکستانی وفد میں وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیور (ایف بی آر) کے حکام شامل ہوں گے جبکہ افغان حکومت نے بھی اسی سطح کا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کم ہونے والی تجارت پر تشویش کا اظہار کیا تھا ٗ کابل حکام نے پاکستان پر بھارت اور افغانستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کی اجازت دینے پر زور دیا۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے ملاقات کے دوران افغان حکام کو بتایا کہ ماضی میں ایسی تجارت نے پاکستان کے لیے کافی مسائل کھڑے کیے کیونکہ بھارتی اشیا افغانستان جانے کے بجائے پاکستان میں ہی فروخت ہونے لگی تھیں تاہم پاکستانی حکام نے افغان حکام کو یقین دلایا کہ ایک مرتبہ یہ مسائل حل ہونے کے بعد پاکستان بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے اپنی سرحد کھول دے گا۔ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے افغان حکام کو بتایا کہ 11۔2010 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک تھا تاہم اب یہ کم ہو کر صرف 80 کروڑ ڈالر تک رہ گیا ہے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی حکام نے دوطرفہ تجارت میں کمی کے محرکات کے حوالے سے اپنے افغان ہم منصب کو آگاہ کیا تھا ٗگزشتہ برس کابل نے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینیشن اتھارٹی (اے پی ٹی ٹی سی اے) کا اجلاس ملتوی کردیا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مسائل حل کرنے کا اعلیٰ سطحی فارم ہے۔یار رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان نے بھارت کو افغانستان کے ساتھ تجارت کے حوالے سے ایک پیشکش کی تھی جسے نئی دہلی نے مسترد کردیا تھا۔

پاکستان کے مشیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اس وقت واشنگٹن کے دورے پر ہیں جہاں اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے اجلاس میں شرکت کریں گے ٗ امریکی حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے سوال کیا کہ کیا پاکستان ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے قرض پیکیج لینے کا خواہش مند ہے جس پر مشیرخزانہ نے بار کرایا کہ موجودہ حکومت کا ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے کیونکہ حکومت کے پاس آئندہ 6 ماہ کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے وسائل موجود ہیں۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ اپریل کے اختتام میں پیش کرے گی اور امید ظاہر کی جارہی ہے موجودہ حکومت نگراں حکومت کو اتنے فنڈز دے کر جائے گی جس کے ذریعے وہ ملکی ضروریات پوری کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…