جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

حکومت دائودابراہیم کی تمام املاک و جائیداد ضبط کر لے،بھارتی سپریم کورٹ کا حکم

datetime 21  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے دائود ابراہیم کی تمام املاک کوضبط اور جائیداد کی قرقی کا حکم برقرار رکھا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دائود ابراہیم کی والدہ امینہ بی اور بہن حسینہ ابرہیم پارکر کے وکیل کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی ،در خواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ جائیداد اور املاک ان کی ذاتی

جائیداد ہے، دائود ابراہیم سے اس کا تعلق نہیں، املاک کی ضبطی اور جائیداد کی قرقی غیر قانونی ہے،غیر قانونی اقدام سے انتظامیہ کو روکا جائے۔بھارتی عدالت کے جج آر کے اگروال نے دائود ابراہیم کی والدہ امینہ بی اور بہن حسینہ ابراہیم پارکر کے وکیل کے موقف کو تسلیم نہیں کیا ،عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ املاک اور جائیداد دائود ابراہیم سے حاصل کی گئیں ،سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہو ئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ دائودابراہیم کی تمام املاک و جائیداد ضبط کر لی جائیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…