اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کھلنا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کے دوسری اننگزمیں 273رنز، باﺅلرزناکام

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلنا(نیوزڈیسک )پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 682 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جب کہ بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 273 رنز بنا لئے ہیں۔کھلنا کے شیخ ابو نصر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 273 رنز بنا لئے ہیں۔ تمیم اقبال 138 اور امر القیس 132 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جب کہ بنگلا دیش کو اب بھی پاکستان کی پہلی اننگ کے اسکور کا خسارہ پورا کرنے کے لئے 23 رنز درکار ہیں۔قبل ازیں چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو اسد شفیق اور سرفراز احمد 51، 51 کے ساتھ موجود تھے لیکن سرفراز احمد اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 31 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 82 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جب کہ اسد شفیق 83 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ یاسر شاہ نے 13 جب کہ ذوالفقار بابر نے 11 رنز کی اننگز کھیلیں جب کہ وہاب ریاض بغیر کوئی رن بنائے ہی آوٹ ہوئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے 6، شواگتا ہوم نے 2 جب کہ محمد شاہد اور شکیب الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے تیسرے دن پاکستان نے کھیل کا آغاز 227 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے پر کیا تو محمد حفیظ 137 جب کہ اظہر علی 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ 277 کے مجموعی اسکور پر اظہرعلی 83 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اظہرعلی اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 227 رنز بنائے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 339 رنز پر گری جب یونس خان 33 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو چوتھا نقصان 402 کےمجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب محمد حفیظ ڈبل سنچری بنا کر آوٹ ہوئے، انہوں نے 224 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ کپتان مصباح الحق 468 رنز کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے انہوں نے بھی نصف سنچری اسکور بنائی اور 59 رنز بناکر پویلین لوٹے۔میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 537 رنز بنالئے ہیں جب کہ اسد شفیق 51 اور سرفراز احمد 51 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 332 رنز بنائے ہیں اس طرح پاکستان کو بنگلا دیش پر 205 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…