بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں ،میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں ،میشا شفیع کے علی ظفر پر الزامات،معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ایسی بات کہہ دی کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کراچی(این این آئی)نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر

جنسی ہراسانی کے الزام پر کہا ہےکہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نےگزشتہ روز ایک ٹویٹ میںعلی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا اداکارہ ماہرہ خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہیں گے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…