جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

اقوا م متحدہ کے توانائی سب کے لئے کے ہدف کی تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،ملیحہ لودھی

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ اقوا م متحدہ کے توانائی سب کے لئے کے ہدف کی تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ نیویارک میں پائیدار توانائی کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ توانائی مو سمیاتی تبدیلیوں بارے پیرس معاہدہ ترقیاتی ایجنڈا پر عمل درآمد کے لئے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

لہذا توانائی کے ہدف پر جامع اور موثر عمل درآمد فور یاور بہت اہم ہے ۔ انہوں نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مندوبین کی بڑی تعداد کو بتایا کہ پائیدار ترقی کے ہدف 7 میں سب کی سستی اور صاف توانائی تک رسائی پر زور دیا گیا ہے اور توانائی کے اس عالمی ہدف پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اس اجلاس کا ا انعقاد پاکستان ، ڈنمارک اور ناروے نے اقوام متحدہ کے محکمہ برائے برائے سماجی واقتصادی امور کے تعاون سے کیا جس میں کم ترقی یافتہ ممالک کے اعلی نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے قابل تجدید توانائی کے بین لا قوامی ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل عدنان امین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔ پاکستا ن کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقتصادی ترقی کے لئے توانائی کے کر دار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ غربت کے خاتمہ ، موسمایتی تبدیلیوں کی روک تھام ، تعلیم ، خوراک اور پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے توانائی کے ہدف کا حصول بہت ضروری ہے ۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…