جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاکستان سے جانے والی گیتا کو والدین نہ ملے،حکومت کی شادیاں کی تیاریاں

datetime 20  اپریل‬‮  2018 |

نئی دہلی(این این آئی)پاکستان سے بھارت جانے والی لڑکی گیتا اب تک اپنے والدین سے تو نہ مل سکی مگر بھارت کو اس کے شریک حیات کی فکر لاحق ہو گئی۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ان دنوں گیتا کے دولہا کی تلاش میں سر گرم ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایدھی ہوم میں پرورش پانے والی گیتا کو اپنی بیٹی کہہ کر پاکستان سے لے تو گئیں لیکن سماعت و گویائی سے محروم تھی۔

لڑکی کے ماں باپ کوتین سال بعد بھی ڈھونڈنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔اکتوبر 2017 میںسشما سوراج نے ریاست مدھیا پردیش کے وزیر اعلی کے ساتھ بات چیت کے بعد گیتا کی شادی کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔سول سوسائٹی نے گیتا کے شوہر کی تلاش شروع کی اور وہ کامیاب بھی ہوئے جس کو وہ سشما سوراج کے گھر ملاقات کے لئے بھی لے کر گئیمگر گیتا نے اس رشتے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارت میں اب تک گیتا کیلئے 25افراد کے رشتے آچکے ہیں جن میں آرمی آفیسر، ماہر فلکیات، انجینئر، ناول نگار وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام افراد کی تفصیلات بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھیجی گئیں جس کے بعد 15 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔سشما سوراج کی پی اے کا کہنا تھا کہ دولہا کی پسند نا پسند کا فیصلہ گیتا ہی کرے گی۔ایسے افراد جو گیتا سے سرکاری نوکری کی امید میں شادی کرنے کے خواہشمند تھے، ان کی درخواستیں مسترد کردی گئیں ہیں تاہم دولہا پسند کرنے کے بعد بھارتی حکومت اسے سرکاری نوکری ، گھر اور ایک گاڑی بھی فراہم کرے گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…