منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ،حنیف عباسی میدان میں آگئے، مخالفین پر بھرپور جوابی وار، کیا کچھ کہہ دیا؟

datetime 19  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور مریم نواز شریف کی قیادت میں چٹان کی طرح مضبوط ہیں،سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،2013ء کی طرح2018ء کا الیکشن جیت کر سیاسی مخالفین کا منہ بند کردیں گے۔

گزشتہ روز آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنا اور جعلسازی کے ذریعے مجھے بدنام کرنا میرے سیاسی مخالفین کا ہمیشہ سے ایجنڈا رہا ہے۔میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ نہیں ہے لیکن مخالفین جعلی اکاؤنٹ بنا کر جھوٹی باتیں مجھ سے منسوب کر رہے ہیں۔مجھے اس جعلسازی کی کوئی پروانہ نہیں ہے،ہم پہلے دن کی طرح میاں نوازشریف اور مریم نواز کے مضبوط قدموں کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے میاں نوازشریف کی مقبولیت دیکھ کر قدم اکھڑ چکے ہیں،اسی لئے جعلسازی کا سہارا لے رہے ہیں۔حنیف عباسی نے کاہ کہ مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رکھا ہے اور خطہء پوٹھوہار کے لوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،2018ء کے الیکشن بتا دیں گے کہ جھوٹ کا سہارا لیکر سیاست کرنے والے کہاں کھڑے ہیں۔2018 ء کے الیکشن میاں نوازشریف اور مریم نواز کی مقبولیت کی تصدیق کردیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…