جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام،تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، اپنے ہی ارکان اسمبلی نے عمران خان کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) خیبر پختو نخوا اسمبلی کے رکن جاوید نسیم نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ہے کہ 3 سال قبل تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں عمران ٖخان کو جواب دینے کا پابند نہیں جبکہ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان پرویز خٹک کی وجہ سے الزام لگا رہے ہیں،

عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے،،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،شوز کاز نوٹس کا جواب دوں گی ۔تفصیلات کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد اپنے ایک بیان میں جاوید نسیم نے کہا ہے کہ وہ 3 سال قبل تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے وہ عمران خان کو جواب دینے کے پابند نہیں ہیں عمران خان کے الزام پر وہ ان کے خلاف ۔۔ عزت کا دعوی دائر کریں گے دوسری جانب تحریک انصاف کی رکن اسمبلی فوزیہ بی بی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب کسی ممبر پرالزام لگایا جاتا ہے تو اس کی انکوائری کی جانی چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں سینیٹ میں جوڈراما ہوا ہے اس کوکھل کرقوم کے سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ہم پارٹی کے ساتھ ہیں۔ہم نے ہمیشہ کرپشن کیخلاف عمران خان کا ساتھ دیا۔ ہم چاہتے ہیں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔۔عمران خان کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ عمران خان کوشوز کاز نوٹس کا جواب دیں گے۔۔عمران خان کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کوپتا ہی نہیں ہے ،کس نے کس کوووٹ دیا۔اس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ملوث ہیں۔ عمران خان پرویز خٹک کے باعث الزامات لگا رہے ہیں۔ واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں بکنے والے 20 ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالتے ہوئے شوکاز نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ کرپشن الزامات پرجن20 ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان میں رکن اسمبلی فوزیہ بی بی بھی شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…