ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

مشیل اوبامہ فنڈز کے 9 ارب روپے میں کرپشن پر ن لیگ کے اہم ترین وزیرکے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردیں،افسوسناک انکشافات

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب نے وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کے خلاف کرپشن الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں‘ طارق فضل چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ‘ پیرا اور سپیشل ایجوکیشن میں کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کی ہے اور اپنے غیر قانونی اثاثوں میں اضافہ کیا ہے ۔ طارق فضل چوہدری نواز شریف اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں اور گزشتہ تین سالوں سے اہم وزارت کا قلمدان سنبھال رکھا ہے۔

فیڈرل ایجوکیشن شعبہ میں گزشتہ تین سالوں میں 9 ارب روپے سے زائد کے فنڈز دیئے گئے ہیں بالخصوص مشیل اوبامہ کی طرف سے تعلیم کے نام پر دی گئی 70 ملین ڈالر کی امداد کے اخراجات کی ذمہ داری بھی طارق فضل چوہدری کے پاس تھی اور مبینہ طور پر ان فنڈز میں بھی بھاری مالی بدعنوانی کی گئی ہے ۔ طارق فضل چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل سکولوں کے سربراہوں کی تعیناتی میں بھی بدعنوانی کر رکھی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کو پرنسپل بنا رکھا ہے۔ طارق فضل چوہدری پر یہ بھی الزام ہے کہ دوائیوں کی خریداری میں مالی بے قاعدگی کر رکھی ہے جو یہ تمام ریکارڈ نیب کو موصول ہوا ہے جبکہ نجی سکولوں کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے والے ادارہ ’’پیرا‘‘ کے مالی معاملات میں بھاری مالی بے قاعدگیاں سامنے آچکی ہیں نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق فضل چوہدری کے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی جائیں گی اور اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام ماڈل سکولوں میں تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کے قومی فنڈز ہضم کئے گئے ہیں جس کے ناقابل تردید ثبوت نیب کو حاصل ہوچکے ہیں۔ سپیشل ایجوکیشن کا سربراہ ایک ایسی خاتون کو بتایا گیا ہے جو اس عہدہ کیلئے مطلوبہ معیار پر بھی نہیں اترتی ۔ اس ادارہ کے سربراہ پر طارق فضل کی مہربانیوں کا بھی حساب لیا جائے گا۔ طارق فضل چوہدری نے سپیشل ایجوکیشن کی سربراہ کو مسلسل تین دفعہ ملازمت میں توسیع دی ہے اور ایف سکس سیکٹر میں گھر بھی الاٹ کر رکھا ہے اس بارے بھی طارق فضل چوہدری سے تحقیقات ہوں گی۔ وزارت ہاؤسنگ نے سپیشل ایجوکیشن کی سربراہ سے کرایہ وصولی کیلئے نوٹس جاری کیا تھا جو طارق فضل چوہدری نے عمل ہی نہیں کرایا ہے اس حوالے سے جب طارق فضل چوہدری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نیب کے اعلامیہ پر باصابطہ جواب دینے پر تیار نہیں ہوئے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…