ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس عارضی معطلی کے بعد بحال

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال گئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔

پاکستان میں صارفین نے جیسے ہی شام کے 7 بجے کے بعد ٹوئٹر چلانے کی کوشش کی تو کمپنی کی جانب سے صارفین کو پیغام موصول ہوا کہ تکنیکی وجوہات کی بناء پر ویب سائٹ کی سروس معطل ہے تاہم بعد ازاں سروس قریبا 30 منٹ کے اندر بحال ہوگئی۔فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں لگایا جاسکا کہ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کتنے ممالک میں کتنی دیر تک معطل رہی تاہم رپورٹس کے مطابق قریبا دنیا بھر میں ایک گھنٹے تک ٹوئٹر کی سروس معطل رہی۔ٹیکنالوجی نشریاتی ادارے سی نیٹ نے بھی بتایا کہ ٹوئٹر کی سروس 17 اپریل کو متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔سی نیٹ نے بھی اپنی خبر میں صارفین کی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ درجنوں صارفین نے سماجی ویب سائٹ کی سروس معطل ہونے کے حوالے سے پوسٹس کیں۔بعد ازاں ٹوئٹر کی سروس سلسلہ وار آہستہ آہستہ بحال ہوئی ٗسب سے پہلے ٹوٹٹر کی ویب سائٹ پر سروس بحال ہوئی جس کے بعد ایپلی کیشنز پر بھی سروس بحال ہوئی۔  پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس اچانک معطل ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر بحال گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے نیوز ویک نے اپنی خبر میں کئی صارفین کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی سروس متعدد ممالک میں معطل ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…