اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بعض اوقات جب انسان شدید تکلیف میں ہو تو دوائیں کھانے کے باوجود اس کے درد کی شدت کم نہیں ہوتی اور جوں جوں دوا کی درد بڑھتا رہا کے مصداق تکلیف بڑھتی رہتی ہے لیکن محققین کی جانب سے 4 ایسے آسان طریقے سامنے لائے گئے ہیں جن پر عمل کرکے آپ فوری شدید تکلیف سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
انگلی پر انگلی رکھنا: اچانک دروازہ بند ہوا اورآپ کی انگلی دروازے میں آجائے تو شدید تکلیف سے آپ کراہ اٹھتے ہیں اورکافی دیر تک درد سے پورا جسم تڑپ اٹھتا ہے تو جناب اب آپ پریشان نہ ہوں اور درد کی شدت سے زبان دانتوں کے نیچے دبانے کی بجائے سکون سے بیٹھ جائیں اور اپنی ایک انگلی کو کراسنگ کے انداز میں دوسری انگلی پر رکھ کر دبائیں، حیرت انگیز طور پر آپ کا درد غائب ہوجائے گا۔
اس تحقیق میں شامل ایک محقق کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دماغ دھوکہ کھا جائے گا کیونکہ دماغ نروز پاتھ وے سے گرم، ٹھنڈا اور درد محسوس کرتا ہے اورجب انگلیوں کو کراس کیا جاتا ہے تو درد کم ہونے لگتا ہے اس جسم کا انداز تبدیل کرنے سے دماغ کو دھوکہ دیا جا سکتا ہے جس سے درد میں کمی ہوجاتی ہے۔
پسندیدہ آواز سن کر: کوئی گانے یا کسی اورآواز جس سے آپ محبت کرتے ہیں تو اسے سننے سے درد کم ہوتا ہے۔ طبی جریدے پلوس ون میں شائع نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب کچھ رضا کاروں کی جلد کو شدید حرارت دی گئی تو وہ تکلیف سے کراہ اٹھے لیکن اس دوران کچھ لوگوں کو ان کا پسندیدہ گانا یا آواز سنائی تو انہوں نے درد میں واضح کمی محسوس کی اور جو ایسے ہی بیٹھے رہے وہ زیادہ دیر تک تکلیف میں مبتلا رہے۔
سر میں درد ہو تو اسے انگلیوں سے دبائیں: اگر سر میں شدید درد ہو تو کوئی پین کلرکھانے کی بجائے ایکو پریشریعنی انگلیوں سے سر کو دبانے کے طریقے سے باآسانی درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ 2010 میں کی گئی ایک تحقیق میں جن لوگوں نے ایکو پریشر کا طریقہ اختیار کیا انہیں درد میں واضح کمی ہوئی جب کہ درد کی گولیاں کھانے والوں کو کوئی فرق محسوس نہیں ہوا۔ اس طریقہ کے مطابق جب بھی آپ درد محسوس کریں اپنے دونوں ہاتھ کے انگھوٹوں سے سرکو درمیان سے دباتے ہوئے سر کی دونوں جانب گھمائیں یہاں تک کہ جب تک آپ کو درد سے نجات نہ مل جائے۔
پسندیدہ کھانے کا تصور کرنا: ایک دلچسپ تحقیق کے مطابق جب خواتین حیض کے دوران شدید درد محسوس کریں تو وہ اپنی پسندیدہ چاکلیٹ یا اپنی ماں کے ہاتھ کے پکے ہوئے مزے دار کھانے کا تصور کریں اس سے درد میں بہت فرق محسوس ہوگا۔ 2008 میں فوڈ ویجیو لائزیشن پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق پسندیدہ کھانے کا تصور درد میں واضح کمی لاتا ہے جب کہ سیر کرنے یا کوئی دلکش منظر دیکھنے جیسی پریکٹس سے اس میں اتنی کمی نہیں آتی۔