بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرینا ہوٹل کے باتھ روم میں ہوٹل ملازم کی نو عمر لڑکے کیساتھ انتہائی شرمناک حرکت ،کوئی جن بھوت ہوگا۔۔ہوٹل انتظامیہ کی معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش ،والدین کا فوری ایکشن،ملزم گرفتار،دوران تفتیش سارا سچ اگل دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نو عمر لڑکے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام، وفاقی دارالحکومت کے فائیو سٹار ہوٹل سرینا کے ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  13 سالہ نو عمر لڑکا اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سرینا ہوٹل میں ہفتے کے روز رات کا کھانا کھانے آیا اور اسی دوران وہ باتھ روم میں گیا تو اس کے پیچھے ہوٹل کا ایک ملازم بھی آگیا اور بچے کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں شروع کردیں، جب غیر اخلاقی حرکت

بار بار کی گئی تو لڑکے نے چلانا شروع کردیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔بچے کے والدین نے واقعے کی شکایت ہوٹل انتظامیہ سے کی تو انہوں نے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا۔انتظامیہ کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر بچے کے والدین نے پولیس کو بلالیا اور رپورٹ درج کرادی۔مقدمہ درج ہونے کے بعد اتوار کے روز ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ایک 24 سالہ نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جو کہ ہوٹل میں جماندار کے طور پر کام کرتا ہے۔ آج پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کردی اور کہا کہ اس نے ہاتھ دھونے کیلئے لڑکے کی آٹومیٹک ٹونٹی چلانے میں مدد کی تھی۔ ملزم نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ لڑکے کی قمیض اس کی شلوار میں اٹک گئی تھی جو اس نے نکالی تو غیر ارادی طور پر ہاتھ غلط جگہ پر لگ گیا جس پر لڑکے نے شور مچانا شروع کردیا۔ دوسری جانب لڑکے نے ملزم کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ملزم کی جانب سے اس کے جسم کے مخصوص حصے کو پانچ بار چھوا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہوٹل انتطامیہ نے  یہ کہہ کر معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی کہ بچے کے ساتھ کسی جن بھوت نے چھیڑ چھاڑ کی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…