ابو ظہبی۔۔۔۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس جیت کر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے، پہلے بیٹنگ کر کے بڑا سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، وہی ٹیم کھیل رہی ہے جس نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو شکست دی تھی۔
آسڑیلیوی قائد مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اچھا کھیل کر میچ جیتنا ہدف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کو ایلس ڈولن اور اوکیفی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں آسڑیلیا کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کاآسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ، مصباح الحق بڑا سکور کرنے کیلئے پر امید
30
اکتوبر 2014
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں