اسلام آباد (نیوز ڈیسک )کیا آپ نے ساحل سمندر پر ننگے پاﺅںچلنے سے ہونے والے خوش نما احساس پر کبھی توجہ دی ہے؟ سائنس نے بھی اس خوش نما احساس اور اس سے ہونے والے فوائد کو مان لیا ہے۔ ایک حالیہ مطالعے میں اس احساس کو ‘ارتھنگ سائنس’ سے منسوب کیا گیا ہے۔’ارتھنگ سائنس’ سے مراد کسی بھی قدرتی سطح پر ننگے پاو¿ں صبح کے وقت چلنا ہے پھر چاہیں وہ زمین ہو، مٹی یا پھر گھاس۔اس نظریہ کو ماننے والے کہتے ہیں کہ ننگے پاو¿ں زمین پر چلنے سے جسم میں الیکٹرونز کی کمی پوری ہوتی ہے جس سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔جرنل آف انوائرمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک حالیہ مطالعے میں اس نظریے کی وضاحت کی گئی۔مطالعے میں بتایا گیا کہ زمین کی سطح پر ان گنت الیکٹرونز موجود ہوتے ہیں اور جب ہمارے پیروں کا، جہاں نروز کا ایک پورا جال موجود ہوتا ہے، زمین کی سطح سے رابطہ ہوتا ہے تو زمین سے الیکٹرانز ہمارے جسم میں منتقل ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے جسمانی صحت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔مطالعے میں بتایا گیا کہ ‘ارتھنگ’ کے ذریعے دائمی درد، تناو¿، ہڈیوں اور جوڑوں کے درد اور سونے کی تکالیف سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ امراض قلب میں مبتلا افراد کے لیے بھی اچھی خبر ہے۔ جرنل آف الٹرنیٹیو اینڈ کمپلیمنٹری میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ ‘ارتھنگ’ سے خون کا گاڑھا پن کم ہوتا ہے یہ سیلز کو آرٹریز میں بلاکج بنانے سے بھی روکتی ہے۔یہی دونوں عوامل زیادہ تر دل کے دورے کی وجہ ہوتے ہیں۔اسی وجہ سے امراض قلب کے ڈاکٹرز روزانہ 15 سے 20 منٹ زمین پر ننگے پاو¿ں چلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اس لیے صحت مند زندگی کے لیے روزانہ صبح اپنے گارڈن یا ساحل پر ننگے پاو¿ں چلنے کی عادت ڈالیں اور دن کا آغاز تازہ ہوا کے ساتھ کیجئے۔