اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انرجی ڈرنکس کی لت کسی بھی خطرناک نشے سے کم نہیں لیکن ایک برطانوی خاتون نے اس عادت سے چھٹکارہ پانے کیلئے ہپناٹزم کا انوکھا طریقہ اپنا کر حیران کن کامیابی حاصل کر لی۔31سالہ سارہ ویتھرل جو 4بچوں کی ماں ہے انرجی ڈرنک پینے کی اس قدرعادی تھی کہ ایک دن میں ریڈ بل کے 24کین پی جاتی تھی۔وہ سالانہ 5ہزار 460پاﺅنڈ انرجی ڈرنکس پر خرچ کرتی تھی۔ سارہ کا کہنا ہے کہ وہ جب لاءپڑھ رہی تھی تو اسے اپنے امتحانات کے لیے دیر تک جاگنا پڑتا تھا، اس کے لیے اس نے انرجی ڈرنکس کا سہارا لیا، پھر وہ انرجی ڈرنکس کی اس قدر عادی ہو گئی کہ روزانہ 24کین پی جایا کرتی۔وہ صبح اس وقت تک اپنے بیڈ سے نہیں نکل پاتی تھی جب تک اسے معلوم نہیں ہوتا تھا کہ فریزر میں انرجی ڈرنک کا ایک کین پڑا ہے۔اس نے کہا کہ اس قدر انرجی ڈرنک پینے سے اس کی صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔ وہ معمولات زندگی کی انجام دہی میں پوری طرح انرجی ڈرنکس کی محتاج ہو چکی تھی۔ اس کے بغیر اس سے ایک قدم بھی نہیں چلا جاتا تھا۔ ہر وقت سر میں درد اور ڈپریشن رہنے لگا تھا۔ آخر کار اس نے اپنی اس عادت سے چھٹکارہ پانے کا سوچا اور ایک ہپنوتھراپسٹ کے پاس گئی۔ سارہ کا کہنا ہے کہ صرف 50منٹ کے سیشن سے ہی اس کی عادت ختم ہو گئی۔ ہپنوتھراپسٹ نے اسے روزانہ 8کین کم کرنے کی تجویز دی کیونکہ اسے انرجی ڈرنکس کی اس قدر عادت ہو چکی تھی کہ یکدم چھوڑنے سے فالج کا خطرہ تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ اب صورتحال یہ ہے کہ وہ ایک کین کی طلب بھی محسوس نہیں کرتی ہیں اور اپنی اس حیرت انگیز کامیابی پر وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتی ہیں۔
ریڈ بل پینے والی خاتون نے نشے کی عادت کیسے چھوڑی ایک دلچسپ علاج
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گووندا اور سنیتا اہوجا کی طلاق پر بیٹی کا بیان سامنے آگیا
-
شدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود ...
-
خاتون پر تشدد، وزیر اعظم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا
-
آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا الرٹ جاری
-
گندم کی قیمت میں اچا نک 600روپے کاا ضافہ
-
بھارت میں مندر میں زیا دتی کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ ...
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا
-
اسٹیج اداکارہ کے گھر 14 سالہ لڑکی سے پانچ افراد کی زیادتی، اداکارہ گرفتار
-
یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ
-
ایران پر حملے کے اثرات، امریکی انٹیلیجینس ایجنسی کے سربراہ اور دیگر عہدیدار برطرف
-
عمران خان نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی
-
9 کروڑ مالیت کے طلائی زیورات کو نقلی زیور سے بدلنے والے بینک کے 6 ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گووندا اور سنیتا اہوجا کی طلاق پر بیٹی کا بیان سامنے آگیا
-
شدیدتنقید کے بعد ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود نے اپنی گاڑی کا دروازہ خود کھولنا، بند کرنا شروع کردیا
-
خاتون پر تشدد، وزیر اعظم نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عہدے سے ہٹا دیا
-
آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب کا الرٹ جاری
-
گندم کی قیمت میں اچا نک 600روپے کاا ضافہ
-
بھارت میں مندر میں زیا دتی کے بعد قتل ہونے والی 100 سے زیادہ لڑکیوں کو دفن کرنے والا شخص گرفتار
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا
-
اسٹیج اداکارہ کے گھر 14 سالہ لڑکی سے پانچ افراد کی زیادتی، اداکارہ گرفتار
-
یوکرین کا روس کے نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ
-
ایران پر حملے کے اثرات، امریکی انٹیلیجینس ایجنسی کے سربراہ اور دیگر عہدیدار برطرف
-
عمران خان نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی
-
9 کروڑ مالیت کے طلائی زیورات کو نقلی زیور سے بدلنے والے بینک کے 6 ملازم گرفتار
-
ماہ ربیع الاوّل ١٤٤٧ھ کا چاند نظرنہیں آیا،یکم ربیع الاوّل ١٤٤٧ھ26اگست بروزمنگل کو ہوگی
-
سعودی عرب میں غیرملکی ورکرز کےلیے بھی پنشن اسکیم شروع کرنے کی تیاری