اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی عدلیہ کی تعریف اور ان کی کارکردگی کی گونج پڑوسی ملک بھارت میں بھی پہنچ گئی ۔سوشل میڈیا پر حال ہی میں بھارتی صحافی نے پاکستان کی عدلیہ سے متعلق کئی ٹویٹس کیے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی صحافی مدھوشن ٹھاکر نے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کرپٹ ججز کو پاکستان میں ٹریننگ حاصل
کرنے کے لیے بھیجنا چاہئیے، پاکستانی سپریم کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں سیکشن62 ون ایف کے تحت نوازشریف کو تاحیات نا اہل قرار دے دیا۔دوسری ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے پاکستانیو! کیا میں آپ کو ایک پیشکش کر سکتا ہوں؟ آپ ہمارے چیف جسٹس دیپک مشرا سمیت تمام 22 کرپٹ ججز لے لیں اور بدلے میں ہمیں اپنے 5 ججز کا وہ بنچ دے دیں جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کر رہے ہیں۔