پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ہوشیار خبردار!ایموکسل اورآگمنٹین استعمال نہ کریں، محکمہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے اہم اعلامیہ جاری

datetime 16  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف سیرپ اموکسل اور آگمنٹن  غیر معیاری قرار۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ملٹی نیشنل کمپنی گلیکسو سمتھ کلائن( جی ایس کے ) سے بچوں میں انفیکشن سے ہونے والی بیماریوں کے لئے استعمال ہونے والے معروف اینٹی بائیو ٹیک سیرپ آگمنٹن ڈی ایس اور اموکسل سسپنشن کی خریداری کے لئے ٹینڈرز کئے گئے ،معمول کے مطابق نمونہ جات سرکاری میڈیکل سٹور ڈپو سندر اسٹیٹ سے حاصل کئے گئے

جن کو ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کرایا گیا جس نے سیرپ کو سب سٹینڈرڈ قرار دے دیا ۔اس کے بعدبیچ کی تمام ادویات (سیرپ) فوری روکنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔ دوسری جانب ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے اس بیچ کے لاکھوں سیرپ کہاں کہاں پرائیویٹ سطح پر مارکیٹ کئے گئے تا حال علم سے باہر ہیں اب ڈی ٹی ایل اور پراونشل ڈرگ کنٹرول ونگ کی جانب سے ان ادویات کی تعداد اور پھیلائو کے حوالے سے معلومات لے کر مارکیٹ میں الرٹ جاری کیا جائے گا اور تمام ادویات کو واپس منگوایا جائے گا مگر ابھی تک صرف سرکاری سطح پر خریدی جانے والی ادویات کے بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ نجی مارکیٹ کے میڈیکل سٹوروں پر کون سا بیچ بک رہا ہے معلومات حاصل کرنا ضروری ہے ۔اس لئے والدین کوہوشیاررہنا چاہیے ۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریپنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق نے  بتایاہمارا فرض ہے کہ ہم تمام ادویات کی ٹیسٹنگ کے قانونی تقاضے پورے کریں، وہ ذمہ داری ہم نے پوری کردی ہوسکتا ہے کمپنی کے چیلنج کرنے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسے معیاری قرار دیدے ، ہم اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول پنجاب ڈاکٹر سہیل احمد نے کہاکہ یہ نمونے چیک کرنا ہمارا معمول کا کام ہے ناقص ادویات والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ماہر فارما سسٹ قانون دان نور مہر نے کہا کہ سب سٹینڈرڈ ادویات کا مطلب ہے کہ دوا مطلوبہ نتائج نہیں دے گی اس کے سائیڈ افیکٹ بھی ہوسکتے ہیں ۔ ترمیمی ایکٹ2017کے مطابق اس کی سزا 3کروڑ جرمانہ ،تین سال قید ہے اور یہ ناقابل ضمانت جرم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…