لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے نگران وزیر اعظم کے امیدوار کیلئے ڈاکٹر عشر ت حسین کو فیورٹ قرار دیدیا‘ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کا نام بھی زیر غور جبکہ تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی دونوں ناموں کے بارے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو آئندہ ملاقات میں آگاہ کر یں گے ۔تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عشر ت حسین غیر متنازعہ شخصیت ہیں اور
وزیر اعلی شہبا زشر یف بھی انکے حوالے سے مثبت سوچ رکھتے ہیں اور پیپلزپارٹی کے حلقوں کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں لگتا اس لیے ڈاکٹر عشرت حسین نگران وزیر اعظم کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں اور تحر یک انصاف دونوں ناموں کے حوالے سے باقاعدہ طور پر آئندہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو آئندہ ملاقاتیں میں آگاہ کر یگی اور اس ملاقات میں دیگر ناموں پر بھی غور کیا جائیگا۔