بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات ، مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،چوہدری نثار کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز اور دیگر بھی موجود تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پارٹی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا اور شہباز شریف نے بعض امور میں پارٹی قائد سے رہنمائی بھی لی۔

ملاقات میں موجودہ حالات کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی قائد کو اپنے کراچی کے دورے اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کے واقعہ اور اس حوالے سے لئے جانے والے نوٹس اور تحقیقات کے حوالے سے سے بھی آگاہ کیا ۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چند روز میں سابق وزیر داخلہ و پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے حوالے سے اہم معاملات اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق جاتی امراء رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز اور دیگر بھی موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…