جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کیلئے کم لاگت میں گھروں کی تعمیر ممکن ہوگئی،اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت ملک میں کم لاگت میں گھروں کی تعمیر کے لیے پی ایم آر اگلے ماہ سے کام شروع کر دے گی۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک، بینکوں کے صدور اور شیئرز ہولڈرز کے مابین معاہدے پر دستخط کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئے،

پی ایم آر سی کی تقریب میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد سمیت دیگر بینکوں کے صدور نے بھی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہاکہ سندھ کچی آبادی محکمے کے مطابق کراچی میں 562 کچی آبادیاں ہیں، جہاں پر بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں، اسٹیٹ بینک کے وژن 2020 میں ایسی بستیوں میں آباد کاری کے ساتھ ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای بنیادی نکات میں شامل ہے۔چیئرمین پی ایم آر سی رحمت علی حسنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متوسط و کم آمدنی والے افراد کی ضروریات کو پورا کرے گا، پی ایم آر سی میں نجی شعبے کی شمولیت 51 فیصد ہے جبکہ ورلڈ بینک نے 140 ملین ڈالرز کی کریڈٹ لائن دی ہے۔پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے انتظامی سربراہ مسٹر روپن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کی لاگت کا معاملہ بہت اہم ہے، گھر بنانے کی لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں سالانہ 4 سے 6 لاکھ گھروں کی طلب بڑھ رہی ہے، پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گی۔عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں موجود نمائندے ناموس ظہیر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد گھروں کی کمی کا سامنا ہے، ملک میں دو فیصد خواتین کے نام جائیداد کی ملکیت ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…