جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کیخلاف آواز اُٹھانا جرم بن گیا، ثانیہ مرزا ہندو انتہا پسندوں کی مسلسل دھمکیوں کے بعد بڑا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو گئیں، افسوسناک انکشافات

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ’’مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی‘‘

ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ تنگ نظر بھارتیوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریپ کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کی گئی 8 سالہ مسلمان بچی کی حمایت پر تنقیدکی بوچھاڑ کر دی۔8 سالہ آصفہ بانو کے ریپ کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کرنے کی امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خبر ٹوئٹ کرنے پر بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے خلاف خود اپنے ہی ملک کے شہری ناراض ہوگئے اور انہیں پاکستانی ہونے کا طعنے دیدیا۔ثانیہ مرزا نے نیو یارک ٹائمز کی وہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی 8 سالہ آصفہ کے ریپ اور قتل کے واقعے کے بعد ہندو رہنما ملزموں کے حق میں مظاہرے کے لیے سامنے آگئے۔ثانیہ مرزا نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ہم 8 سالہ بچی کو انصاف دلانے کے لیے ذات، نسل اور جنس کی تفریق کے خلاف اٹھ نہیں سکتے تو ہم اس دنیا میں کبھی بھی کسی مسئلے یہاں تک کہ انسانیت کے لیے اٹھ نہیں پائیں گے۔انہوں نے لکھا کہ 8 سالہ بچی کے ریپ اور قتل کا واقعہ اور اس پر ہماری سوچ انہیں بیمار بنا رہی ہے۔پنک چوہدری نامی صارف نے ثانیہ مرزا کو تجویز دی کہ اگر انہیں بھارت میں رہنے میں مسئلہ ہے تو وہ چین چلی جائیں۔

گتا جوالا نے لکھا کہ بھارت میں ثانیہ مرزا جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی مسائل ہیں۔راکیش کمار نے ثانیہ مرزا کی ٹوئٹ پر لکھا کہ جب ہندو مرتا اور ریپ ہوتا تو ان آنٹی کو بہت مزا آتا، اس لیے انہیں اپنی منافقت پر شرمندہ ہونا چاہیے۔کچو کنان نامو نامی صارف نے تو ثانیہ مرزا کو مسلمان بچی کی حمایت کرنے پر غیر بھارتی قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ دے دیا۔انہوں نے ثانیہ مرزا کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ کس ملک کے بارے میں بات کر رہی ہیں، کیونکہ انہوں نے تو ایک پاکستانی شخص سے شادی کر رکھی ہے،

اس لیے وہ اب بھارتی نہیں۔جب بھارتی ٹینس اسٹار کو پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا گیا تو ان سے خاموش رہا نہیں گیا اور انہوں نے بھی تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ وہ بھارتی ہیں اور بھارتی رہیں گی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شخص سے ہی شادی کی ہے اور انہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ بھارتی نہیں ہیں۔ثانیہ مرزا نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ وہ تنگ نظری سے ہٹ کر سوچیں، ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک دن سب لوگ کسی مذہبی تفریق کے بغیر انسانیت سے متعلق سوچیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…