ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف کی مت ماری گئی اپنے بھائی کے پاناما کیس میں جج پر حملہ کرواکے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اہم سیاسی شخصیت نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور محکمہ خوراک کے سینیئر صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ش لیگ کے سربراہ شہباز شریف کی مت ماری گئی کہ اپنے بھائی کے پاناما کیس میں جج پر حملہ کرواکے نوازشریف کو عمر قید دلانا چاہتے ہیں، لاہور میں جسٹس اعجازالحق کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا شہباز شریف جوابدہ ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ جج کے گھر پر پولیس گارڈز کے ہوتے ہوئے حملہ ہو

تو سیدھا ذمہ دار شہبازشریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جرات نہیں دکھائی اور یہ کہتی ہے کہ نوازشریف ہی صدر رہے گا، چودھری نثار کی شہبازشریف کے ساتھ دوستی ہے شہبازشریف کی اگر الگ جماعت ہوگئی ہے تو شاید چودھری نثار شہبازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سالوں میں کرپشن کا بادشاہ نوازشریف ثابت ہوا ہے کوئی اور نہیں، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کرپشن پر نہیں توہین عدالت پر ہٹایا گیا، وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے جس کو ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہوتی اس پاسپورٹ کے باوجود نوازشریف نے اقامہ کیوں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف یہ بتائے کے مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کہا کس نے تھا، کالاباغ ڈیم بنانے والے شریف برادران آج مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے پر طنز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف اور نوازشریف دونوں کی سوچ ایک ہے مشرف نے 10 سال گنوائے اور بھاشا ڈیم نہیں بنایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یکم اپریل سے نوکریوں اور ڈولپمنٹ اسکیموں پر پابندی کا فیصلہ کالا حکم ہے، الیکشن شیڈول کے بعد ڈولپمنٹ پر پابندی ہونی چاہیے، افسران کے تبادلوں پر بھی الیکشن شیڈول اعلان ہونے سے پابندی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرنگ رٹرننگ افسر کے پاس پولنگ ایجنٹ کے لیے دروازے بند ہوتے ہیں کسی اور کے لیے دروازے کھلے ہوتے ہیں، ہم چاہتے ہیں پولنگ ایجنٹ کو تحفظ ہو

انتخابات کے نتائج اسی وقت ویب سائیٹ پر آنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے صوبے بنانے کی بات سازش کا حصہ ہے، پاکستان میں 22 صوبے بنانے کا مطالبہ سازشی منصوبے کا حصہ ہے جو ماضی سے چلتا آرہا ہے، ایک پنجاب 3 صوبوں پر بھاری ہے، دنب پر لات پڑی ہے تو تب شہبازشریف نئے صوبوں کی بات کررہے ہیں، پاکستان میں 4 صوبے واضع ہیں نیا صوبا بنانا آسان نہیں اس کے لیے آئینی طریقہ بھی واضع ہے، پنجاب کی اس قوت کو کم کرنے اور صوبوں کی برابری کی بات کی جارہی ہے

تب نئے صوبوں کی بات کرکے ری ایکشن دکھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتحاد اور جماعتیں بنانا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پر اسمبلی میں بحث تک نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلی کو یونیورسٹیوں کا چانسلر مقرر اس لیے کیا تاکے اسمبلی کے سامنے چانسلر کو جوابدہ بنایا جا سکے جب یونیورسٹیوں کو فنڈنگ دیتے ہیں تو یونیورسٹیز کے وائیس چانسلرز سے کیوں نہیں پوچھ سکتے؟یونیورسٹیوں کے اختیارات جو گورنر کو تھے وہ اب وزیراعلی کو دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا

تاہم سوچ سطحی ہے، سندھ کی 60 فیصد سے زائد زمین میں کھارا پانی ہے، دوسرے صوبوں سے سی پیج کا پانی سندھ میں آکر سندھ کے پانی کو کھارا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دانگھڑ اور کھپرو سمیت 106 گاؤں کو میٹھا پانی فراہم کیا گیا ہے، سپریم کورٹ سے سوال یہ کے کیا واٹر کمیشن کا یہی کام ہے کے نالیاں چیک کرے یا سندھ کو بھی تحفظ دے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ویسٹ واٹر جو گھوٹکی سے سندھ میں داخل ہوتا ہے اس کی روکتھام کے لیے واٹر کمیشن نے کیوں نہیں معاملہ اٹھایا؟

سندھ کی 24 لاکھ ایکڑ اراضی پانی نہ ہونے پر سمندر کی نذر ہوچکی ہے۔ نثار احمد کھوڑو نے مزید کہا کہ واٹر کمیشن ارسا سے یہ معاملہ کیوں نہیں اٹھاتی اس پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی ہے سندھ کو اپنے حصے کا پانی بھی نہیں دیا جا رہا، چھوٹے معاملات پر ازخود نوٹس لیا جاتا ہے تو سندھ میں پانی کی کمی پر واٹر کمیشن ارسا کا نوٹس کیوں نہیں لیتی؟ واٹر کمیشن واٹر سپلا اسکیمز پر مرکوز کرے ادھر ادھر لوگوں کو تنگ نہ کریں، واٹر کمیشن کا جو دائرہ اختیار ہے اس پرکام کرے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 55 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار ہے، سندھ حکومت ایک سو ارب روپے قرضہ لے کر صرف 14 لاکھ ٹن گندم خرید کرسکتی ہے باقی 40 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں بکنی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…