پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

امیشا پاٹیل کی فلموں کے بعد کمرشلز میں دلچسپی

datetime 1  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ امیشا پاٹیل جو ان دنوں فلموں سے دور ہیں انہوں نے کمرشلز کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے اور حال ہی میں انہوں نے ایک معروف جیولرز کی جانب سے متعارف کردہ سن گلاسز کا کمرشل شوٹ کرایا۔ اس حوالے سے امیشا پاٹیل نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے مجھے کسی فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن فلم بین عنقریب ان کو بڑی اسکرین پر دیکھیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ضرور کیا ہے کہ صرف ان فلموں میں کام کروں گی جس میں میرا کیریکٹر میری مرضی کے مطابق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشلز میں کام کرنے کا اپنا ایک مزا ہے اور اب تک متعدد کمرشلز کر چکی ہوں لیکن حال ہی میں جیولرز کے کمرشل کو کر کے بہت انجوائے کیا۔ امیشا پاٹیل نے کہا کہ اس وقت بالی ووڈ میں نئی اداکاراو¿ں کی بھرمار ہے اور پروڈیوسرز بھی نئی فنکاراو¿ں کو اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کو اس لئے ترجیح دے رہے ہیں کہ انہیں کم بجٹ میں نئی اداکارائیں باآسانی مل جاتی ہیں جبکہ مجھ سمیت دیگر سینئر اداکارائیں معاوضے کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عنقریب ایک فلم سائن کرنے جا رہی ہیں جس میں ان کی پسند کا کیریکٹر فائنل ہوا ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…