پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ،2روز بعد مزید کتنے اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوں گے؟ بڑا اعلان کردیاگیا 

datetime 14  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے نام خورشید شاہ نے مانگے ہیں۔شا ہ محمود قریشی نگران وزیراعظم کے نام اپوزیشن لیڈر کو دیں گے، ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے،

2روز بعد مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے سے خودکشی کرنا بہتر ہے، 29اپریل کوجلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔انہوں نے ہفتہ کو یہاں پارٹی اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلا س میں نگراں حکومت کے ناموں پرغور کیا گیا۔نگران وزیراعظم کیلئے نام خورشید شاہ نے مانگے ہیں۔شا ہ محمود قریشی نگران وزیراعظم کے نام اپوزیشن لیڈر کو دیں گے۔فواد نے کہا کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔آئندہ 2روز بعد مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازاپنے والد کی تاریخ پڑھیں انہیں اسٹیبلشمنٹ کا پتا چل جائے گا۔مریم نواز حادثاتی طور پرسیاستدان بنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پہلی جماعت ہے جس نے امیدواروں سے آن لائن فارم لیے ہیں۔پی ٹی آئی کو ممبرشپ کیلئے 2ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔آخری تاریخ 4مئی مقرر کی ہے۔پی ٹی آئی کا الیکشن سیل تعریف کا مستحق ہے۔فواد نے کہا کہ 29اپریل کوجلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔مینارپاکستان جلسہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم کا آغاز ہوگا۔عمران خان 19اور 24مئی کولاہور کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ساری عمر بھائی بھائی رہے۔پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنے سے خودکشی کرنا بہتر ہے۔جولوگ الیکشن سائنس کوسمجھتے ہیں وہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…