اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ( ن) کی ایک اور وکٹ گرا دی، رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال ورک نے عمران خان سے انکی رہائش بنی گالہ میں ملاقات کی اورعمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی میں آمد پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔بلال ورک نے کہا کہ عمران خان کرپشن سے نجات کیلئے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں۔واضح رہے کہ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔