جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جماعتیں چند شخصیات کے گرد نہیں گھومتیں، شاہ محمودقریشی نے جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کوقبول کرلیا،آئین میں ترمیم نہیں کرنے دینگے،دھماکہ خیز اعلان 

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے جسے سب کو قبول کرنا چاہیے ٗ تحریک انصاف بھی اس فیصلے کو قبول کرتی ہے ٗ اس سے پہلے ن لیگ والوں نے جذبات میں فیصلے کیے جو الٹے ثابت ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے لیکن تحریک انصاف نے فیصلے کو قبول کر لیا ہے، مسلم لیگ ن والوں کو بھی یہ فیصلے کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے، اگر ن لیگ جارحانہ بیانیہ جاری رکھتی ہے تو اس کا نقصان انہیں ہو گا جس طرح بہت سارے ایم این ایز پارٹی سے علیحدہ ہو گئے اور مستقبل میں بھی کئی علیحدہ ہو جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھٹوصاحب اور اس فیصلے میں زمین آسمان کا فرق ہے، ن لیگ والے دکھی ہیں ٗ ن لیگ والوں کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا ہو گا کیونکہ فیصلہ ان کے لیڈر کے خلاف آیا، انہیں آگے بڑھنا ہو گا کیونکہ جماعتیں چند شخصیات کے گرد نہیں گھومتیں، ن لیگ کو آگے بڑھنا چاہیے اور کوئی ایسی قانون سازی نہیں کرنا چاہیے جو آگے چل کر ان کے لئے مشکلات پیدا کرے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیڈر کو عدالت نے صادق امین قرار دیا جبکہ ن لیگ کا انجن پٹری سے اتر گیا ہے، جہانگیر ترین کو جب عدالت نے نا اہل کیا تو جہانگیر ترین خود عہدے سے مستعفی ہو گئے اور عدالتی فیصلے کے بعد سیٹ بھی چھوڑ دی کیونکہ تحریک انصاف شروع دن سے ہی قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ تاریخی ہے جسے سب کو قبول کرنا چاہیے ٗ تحریک انصاف بھی اس فیصلے

کو قبول کرتی ہے ٗ اس سے پہلے ن لیگ والوں نے جذبات میں فیصلے کیے جو الٹے ثابت ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی کے اس فیصلے سے تحریک انصاف کو بھی بڑا نقصان ہوا ہے لیکن تحریک انصاف نے فیصلے کو قبول کر لیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…