لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز حلقہ این اے 120 میں ایک خطرناک مرض میں مبتلا بچی فاطمہ کی ماں سے اس کا علاج کرانے کا وعدہ کرکے آ گئیں لیکن مریم نواز نے دوبارہ ان سے رابطہ ہی نہ کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاج نہ ہونے کی وجہ فاطمہ کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں،
تیرہ سالہ فاطمہ کا مثانہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہے۔ اس موذی مرض کا اس بچی کو پیدائش سے سامنا ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے، اس بچی کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ شام کو میں آپ کے گھر آؤں گا اور بچی کو دیکھوں گی اس کا علاج جہاں بھی ہو گا میں اس کا علاج کراؤں گی۔ اس موقع پر فاطمہ کی والدہ نے مریم نواز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسا آپ نے کہا تھا کہ میری بچی کا علاج کروائیں گی تو مہربانی کرکے میری بچی کا علاج کروا دیں، اس کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر بچی فاطمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بہت دقت ہوتی ہے میں جب سکول میں ہوتی ہوں تو میری ہم جماعت مجھے کہتی ہیں کہ ہمارے پاس نہ بیٹھو، جس کے بعد میں اللہ سے یہ ہی دعا کرتی ہوں کہ مجھے اپنے پاس بلا لو۔ مریم نواز حلقہ این اے 120 میں ایک خطرناک مرض میں مبتلا بچی فاطمہ کی ماں سے اس کا علاج کرانے کا وعدہ کرکے آ گئیں لیکن مریم نواز نے دوبارہ ان سے رابطہ ہی نہ کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق علاج نہ ہونے کی وجہ فاطمہ کے گردے خراب ہوتے جا رہے ہیں، تیرہ سالہ فاطمہ کا مثانہ نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہے۔ اس موذی مرض کا اس بچی کو پیدائش سے سامنا ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے