اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہد ری نثار علی خان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جن کے نام سامنے آئے ہیں اگر ان کوکوئی تحفظات ہیں تو رپورٹ حکومت کے پاس ہے وہ اس کو عام کر دے،
چوہدری نثار نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس سے قبل بھی ایک خط لکھا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس بلا لیں میں بھی اس اجلاس میں آ جاتا ہوں اس پر تمام تحفظات دور کر لیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ن لیگ میں ہوں اگر یہ ش لیگ بھی بن جائے تو بھی اس میں کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے مگر ایسی ن لیگ میں کام نہیں کر سکتا جو محمود اچکزئی ہو، ہمارے اور ان کے نظریات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ہماری جماعت کا بیانیہ کیا ہے؟ اس پر پارٹی کے اندر بات ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ جو باتیں نواز شریف اور مریم نواز عوامی اجتماعات میں کر رہے ہیں وہی پارٹی بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں ان میں کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی میں ہوں، تحریک انصاف والوں سے نہ کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی وہ مجھے ملنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف جیل گئے تو اس کا ن لیگ کو بہت نقصان ہوگا، چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر پارٹی کی طرف سے منفی پیغامات کا سلسلہ نہ رکا تو میں خاموش نہیں رہ پاؤں گا۔ سابق وزیر داخلہ چوہد ری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس میں مریم نواز کا نام نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جن کے نام سامنے آئے ہیں اگر ان کوکوئی تحفظات ہیں تو رپورٹ حکومت کے پاس ہے وہ اس کو عام کر دے، چوہدری نثار نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس سے قبل بھی ایک خط لکھا تھا کہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس بلا لیں میں بھی اس اجلاس میں آ جاتا ہوں اس پر تمام تحفظات دور کر لیتے ہیں۔