جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار،زاہد اقبال اپنے ہی ایم پی اے سمیت کتنے افراد کے قتل میں ملوث نکلا؟دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) شہر قائد میں 19 افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا جو اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں بھی ملوث ہے۔بدھ کو کراچی میں ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیو کراچی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر زاہد اقبال کو گرفتار کرکے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے ٹیررسٹ ونگ سے ہے اور اس نے 1992 سے کارروائیاں شروع کیں۔ڈاکٹر رضوان خان نے بتایا کہ ملزم زاہد اقبال نے حماد صدیقی کے کہنے پر بھی کئی قتل کیے، دوران تفتیش ملزم نے اپنے 21 ساتھیوں کے ساتھ کارروائیوں کا انکشاف کیا ہے، ملزم جلا گھیراو بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے، ملزم اپنی ہی پارٹی کے ایم پی اے منظر امام کے قتل میں بھی ملوث ہے، ملزم نے آخری واردات 2013 میں کی جبکہ وہ موقع کی تلاش میں تھا اور روپوش تھا۔نقیب اللہ قتل کیس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ جے آئی ٹی را ؤانوار کیس کی تحقیقات کررہی ہے، ڈی آئی جی کے تحریری ہدایت ہے کہ میڈیا پر کچھ نہیں بتانا، جے آئی ٹی مکمل ہوگی تو تفصیلات سامنے آجائیں گی۔واضح رہے کہ جنوری 2013 میں کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی سید منظر امام ،ان کے دو محافظوں اور ڈرائیور کو قتل کردیا تھا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…