پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی ناراضگی کے بعدحنیف عباسی کے بھی صبر کا پیمانہ لبریز،لیگی قیادت پر تنقید شروع،اہم سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے ن لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ن لیگ کی مرکزی قیادت ان سے نالاں ہے‘ کچھ عرصہ سے وہ ن لیگ کے قائدین کے زیر عتاب ہیں آج کل نواز شریف کے ساتھ احتساب عدالتوں میں بھی کم نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف ان سے اس

بات پر نالاں ہیں کہ وہ ان کے استقبال کیلئے راولپنڈی سے لوگوں کی خاطر خواہ تعداد گھروں سے نکالنے میں ناکام رہے تھے۔ اس کے بعد وہ گوشہ عافیت میں چلے گئے‘ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ حنیف عباسی نے نجی محفلوں میں لیگی قیادت پر تنقید بھی کرنا شروع کردی ہے ۔ انہوں نے یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ ن لیگ نے ٹکٹ نہ دیا تو میدان سیاست خالی نہیں چھوڑوں گا۔ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے خاص دوستوں کو بھی آگاہ کردیا ہے 2013 ء کے انتخابات میں حنیف عباسی کو ن لیگ کا ٹکٹ عمران خان کے خلاف دیا گیا تھا۔ جہاں انہیں بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔ بعد ازاں نواز شریف نے اقتدار میں آکر راولپنڈی میں میٹرو پراجیکٹ کا انہیں چیئرمین بنا دیا۔ جہاں ان پر کرپشن کے الزامات لگے اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے دور میں ان پر ایفی ڈرین کا کیس بھی چل رہا ہے حنیف عباسی اس وقت سخت مشکل میں ہیں او روہ شریف برادران کے قریبی ساتھیوں سے مراسم بڑھا کر ٹکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ابتدائی خبروں کے بعد انہیں جواب دے دیا گیا کہ انہیں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے ٹکٹ سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…