جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

حسین حقانی پاکستان دشمنی میں کھل کر سامنے آگئے،پاکستان مخالف جھوٹے مواد پر مبنی کتاب ’’Reimaging Pakistan‘‘ منظر عام پر ،انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی ایک اور ملک دشمن کاروائی، لغویات سے بھرپور پاکستان کے خلاف کتاب ’’Reimaging Pakistan‘‘ کی تقریب رونمائی بھارت میں منعقد کی جائے گی۔11اپریل بروز بدھ کو منعقد ہونے والی تقریب میں متعدد پاکستان دشمن عناصر تقریب سے خطاب کرینگے۔ معروف بھارتی اخبار’’دی ہندو‘‘ کے ایڈیٹر موکنڈ پدومن بھٍٍٍی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کرینگے۔

آن لائن کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے پاکستان مخالف کاروائی پر مبنی اور پاکستانی فوج اور ملاازم کے بارے میں ایک نئی تصنیف ری امیجنگ پاکستان کی تقریب رونمائی بھارت کے شہر چنائی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔مہمانوں کو جاری کئے جانے والے دعوت نامہ میں مصنف کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حسین حقانی امریکہ میں پاکستانی سفیر تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حسین حقانی کی کتاب میں9/11کے واقعے کے بعد پاک، امریکہ تعلقات اور افغانستان میں قیام امن کیلئے جنوبی ایشیاء میں کی جانے والی امن کوششوں جبکہ سابق وزرائے اعظم ، نوازشریف اور بے نظیر اورآصف علی زراداری سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ حسین حقانی، سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔کتاب میں اسامہ بن لادن ، طالبان اور افغانستان میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانون کے حوالے سے بھی متعدد لغویات شامل ہیں۔اس کے علاوہ تقریب میں وہ مسئلہ کشمیر ، جہاد امریکہ کے کہنے پر شروع کیاگیا ، سویت یونین کی افغانستان میں جنگ کے حوالے سے بھی اہم واقعات زیر بحث ہیں۔ شرکاء کو وہ ایک لیکچر بھی دینگے جس میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات اور مستقبل میں پیش آنے والے خدشات کے حوالے سے خصوصی مقالہ کرینگے۔ پاکستان کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں ،

مزکورہ کتاب کی تقریب رونمائی کے لئے خصوصی طور پاکستان مخالف مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ بھارت کے معروف اخبار ’’دی ہندو‘‘ کے ایڈیٹر موکنڈ پدومن بھن خصوصی طور پر مصنف کے ساتھ سوال جواب کرینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب کا مقصد بھارت میں پاکستان مخالف لغویات پر بات چیت ہوگی۔ واضع رہے کہ حسین حقانی پر پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے سپریم کورٹ نے انٹر پول کے ذریعے انہیں پاکستان لانے کیلئے احکامات جاری کیے ہیں اور حسین حقانی گزشتہ چار سال سے مسلسل پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہیں اور ماضی میں انکی سرپرستی کرنیوالی پیپلزپارٹی بھی ان سے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…