منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا۔۔۔53فیصد اضافہ،پاکستان کا واحد صوبہ جو تیل اور گیس کی پیداوار میں بھی خود کفیل ہوگیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا تیل کی پیداوار میں 53فی صد اضافے کیساتھ ساتھ گیس کی پیداوار میں بھی خود کفیل ہے اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کی کارکردگی قابل ستائش ہے ۔ وہ کے پی او جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رضی الدین کیساتھ بات چیت کررہے تھے

جنہوں نے کمپنی کی کارکردگی اور مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ کے پی او جی سی ایل کے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں کامیاب پراجیکٹس کی وجہ سے جہاں صوبہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں خود کفیل ہورہا ہے وہاں پر لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی مل رہے ہیں اوراب تک کے پراجیکٹس میں تقریباً 450 ،افراد کو روزگار مہیا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملک کا واحد صوبہ ہے جو کہ اپنی سیز مک(seismic) میں مصروف ہے اور آئل اینڈ گیس سیکٹر میں نئے نئے ذخائر کے دریافت کا عمل شروع ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ریفائنریز کے قیام کیلئے 9درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو کہ مختلف اداروں کی خیبر پختونخوا میں کامیاب پالیسیوں کے بعد صوبائی حکومت پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرکے ایس ۔ این۔ جی ۔ پی۔ایل(SNGPL) کو صوبے کے حوالے کرنے میں دیر کی جارہی ہے ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ کامیاب ایکسپلوریشن کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے کرک میں پٹرولیم ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد صوبے میں شروع کردہ پراجیکٹس کیلئے ٹیکنیکل اور اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو تیار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئل اینڈ گیس پراجیکٹس سے جہاں اپنی ضروریات پوری ہوں گی وہاں پر ان پراجیکٹس سے ہونے والی آمدن کو ان علاقوں کی تعمیر و ترقی پر بھی خرچ کیا جائیگا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…