کراچی (این این آئی)مقامی کاٹن مارکیٹ میں پیر کے روز ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی اچھی کوالٹی کی روئی میں خریداری کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 200 تا 300 روپے کا اضافہ ہوگیا اسکی وجہ بتاتے ہوئے کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل اچھی کوالٹی کی روئی کم تعداد میں دستیاب ہے۔ اس وجہ سے ضرورت مند ملز وہ ہاتھ کر رہے ہیں دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سال کپاس پیدا
کرنے والے علاقوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث نئی فصل کی آمد میں تاخیر کی خبروں کی وجہ سے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز اپنے اسٹاک میں دو تا چار ہفتہ اسٹاک میں اضافہ کر رہے ہیں کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کہ اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 7500 روپے کے بھاؤ پر بند کیا سیزن کہ اواخر ہونے کے باعث کاروباری حجم کبھی کم کبھی زیادہ ہوتا رہے گا۔