اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کی سالمیت ایک بار پھر خطرے میں اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، آمین! خواجہ سعد رفیق نے اہم ترین منصب پر فائز شخصیت پر سنگین الزامات عائد کر دئیے ، بہت کچھ کہہ گئے

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین و قانون سے تجاوز کر کے منتخب حکومتوں کو مفلوج کرنا نہایت خطرناک کھیل ہے ،قومی مفاد کے نام پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،اللہ کریم پاکستان کی حفاظت فرمائیں ،آمین۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں روکنے کے لئے اعلیٰ مناسب کا وقار دا ئو پر لگا دیا گیا ہے ۔

ناانصافی کا آسیب جمہوریت اور قومی استحکام کو نِگل رہا ہے ، ساری کاروائیاں مسلم لیگ (ن) کو آمدہ انتخابات میں کامیابی سے روکنے کیلئے کی جا رہی ہیں ،حکومت کے ہر اچھے کام میں کیڑے نکالے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نفرت کے سوداگروں نے ملک ٹوٹنے سے بھی سبق نہیں سیِکھا ،عام انتخابات سے پیشتر زہر آلود کاروائیاں ملکی سالمیت کے لئے خطرناک ہیں ، قوم کے دانش مند افراد اس صورتحال کو سانحہ بننے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون سے تجاوز کر کے منتخب حکومتوں کو مفلوج کرنا نہایت خطرناک کھیل ہے ، قومی مفاد کے نام پر قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،اللہ کریم ہمارے دلوں کو بغض وعناد سے پاک فرمائیں ،اللہ کریم پاکستان کی حفاظت فرمائیں آمین۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…