اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت کے رہنما مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ سمیت 5 ممبران قومی اسمبلی نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مسلم لیگ ن کے چند اہم رہنماؤں نے بھی پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ
سمیت 5 ممبران قومی اسمبلی نے ن لیگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔مخدوم خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما آج پارٹی کو چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔دریں اثنااگلے 24 گھنٹوں میں ن لیگ کا ایک دھڑا بھی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دے گا۔معروف صحافی معید پیر زادہ کا دعویٰ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک بڑا دھڑا پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لے گا اور استعفے دینے کا اعلان کر دے گا۔ مسلم لیگ ن کو چھوڑنے والا یہ پہلا دھڑا ہو گا اس کے بعد ایک اور دھڑا جو اس سے بھی بڑا ہو گا وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دے گا۔معید پیر زادہ کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل جاتی امرا میں ہونے والے ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں بھی اس تمام صورتحال پر بحث کی گئی تھی۔