منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

لاہور، زہر کھانے سے خاتون کی ہلاکت معاملہ ،شوہر کے خلاف مقدمہ درج ،افسوسناک انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے کاہنہ میں 2روز قبل زہر کھانے سے خاتون کی ہلاکت کا معاملہ، متوفی کے بھائی کی درخواست پر سمیرا بی بی کے شوہر ندیم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔بتایاگیا ہے کہ 2روز قبل زہر کھانے پر سمیرا بی بی نامی خاتون کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں اس کی ہلاکت ہو گئی تھی۔ خاتون کے بھائی ندیم کی جانب سے سمیرا بی بی کو زہر دے کر مارنے کی تھانے میں درخواست دی گئی تھی۔کاہنہ پولیس نے بھائی کی درخواست پر سمیرا بی بی کے شوہرندیم ،

دیور شاہد اور اس کے سسر عبد الحمید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔دریں اثناء لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی،موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرساٹرسائیکل کو ٹکر مادی۔ موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان بتی چوک سے شاہدرہ جا رہا تھا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھارئی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔ جبکہ ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔علاوہ ازیں لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس کے ڈاکوں سے مقابلے نے راہگیر رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی۔لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پولیس اور ڈاکوں کے درمیان مقابلے کے دوران رکشہ ڈرائیور فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 1 ڈاکو زخمی ہوگیا۔ ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ سیرکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے۔زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکوعاصم سابق ریکارڈ یافتہ اورمختلف مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔ جس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ مفرور ڈاکو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…