منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ایف 16کا دور ختم ہوگیا،امریکہ کو گڈ بائے، پاکستان کے روس سے جدید ترین لڑاکا طیارے اورجدیداسلحہ کی خریداری کیلئے مذاکرات کی تصدیق،اہم ترین معاہدے پر دستخط ، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

ماسکو ( این این آئی)وفاقی وزیر وزیردفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس سے جدیدترین فوجی آلات خریدے گا،پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحتT-90ٹینکوں کی خریداری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے،ایس یو۔35لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا

کہ دفاعی شعبے میں 2014میں پاک روس دفاعی معاہدہ پر دستخط کئے گئے جسکے نتیجے میں ہم نے فوجی مشقوں کا انعقاد کیا ۔پاکستان نے ایم آئی35ہیلی کاپٹر خریدے اور اب ہم فوجی مشقوں، آلات اور خفیہ معلومات کے تبادلے سمیت وسیع تر دفاعی تعاون کے لئے پر امید ہیں۔جنوبی اور وسطی ایشیا میں سیکورٹی امور کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان اور روس دونوں مستحکم اور جمہوری افغانستان میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کو سراہا اور دوسری عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اسی طرح کی حکمت عملی وضع کریں۔پاکستان طویل مدتی معاہدے کے تحت ٹی 90 ٹینک، لڑاکا جیٹ طیارے اور دفاعی نظام کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہے، اس حوالے سے روس سے بات چیت جاری ہے۔اخرم دستگیر نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں استحکام کیلئے روس کے اقدامات کا معترف ہے اور دیگر عالمی طاقتوں کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ روس کی طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی حکمت عملی وضع کریں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…