منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف کو اب نوکری نہیں ملے گی ،آصف علی زرداری اورمحمد نوازشریف دونوں چور ہیں،، چیف جسٹس کا شکریہ،عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

راولپنڈی (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہشہباز شریف کو اب نوکری نہیں ملے گی ان کی کرپشن نیب کے سامنے لے کر آئیں گے ،سب لوگوں کو کیوں نکالا کہنے پر مجبور کریں گے ،آنے والے الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے،آصف علی زرداری اورمحمد نوازشریف دونوں چور ہیں،ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو طلب کرنے پر چیف جسٹس کا شکرگزارہوں، 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے ،نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں،

راولپنڈی میٹرو بس پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے اس سے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا،میں کپتان ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے،آئندہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا،مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہاریں گی،ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے۔ اتوار کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے راولپنڈی میں ممبر سازی مہم کے سلسلے میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا اور ممبر سازی مہم کا جائزہ لیا۔ کمیٹی چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ آپ کا ملک مقروض ہے ،کرپشن کی وجہ سے ملک پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اورنواز شریف آپ کا پیسا چوری کر کے باہر لے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کا برا حال ہے،یہ لوگ تو اپنے طبی معائنے کیلئے باہرکے ممالک جاتے ہیں ،شہباز شریف بتائیں غریب کہاں جائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اورمحمد نوازشریف دونوں چور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو طلب کرنے پر چیف جسٹس کا شکرگزارہوں ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف کو اب نوکری نہیں ملے گی ان کی کرپشن نیب کے سامنے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو کیوں نکالا کہنے پر مجبور کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مخالفین کو شکست دیں گے۔

قبل ازیں پیرودہائی میں پارٹی ممبر سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 2018 نئے پاکستان اور تبدیلی کا سال ہے ،نوجوان پی ٹی آئی کا ممبر بن کر میری ٹیم کا حصہ بنیں، انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں کو پی ٹی آئی کا ممبر بننے کی تاکید کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی فوج و عدلیہ کو گالیاں اور دوسرا خوش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان عوام کا پیسا چوری کر کے باہر لے جاتا ہے، لیکن اس کرپٹ مافیا اور

ٹولے کا آئندہ انتخابات میں خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو منصوبہ مال بنانے کیلئے بنایا گیا ہے، راولپنڈی میٹرو بس پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے جبکہ اس کے آدھے پیسوں سے پینے کا صاف پانی فراہم کیا جاسکتا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ میری حکومت ہوتی تو راولپنڈی میں میٹرو کا پیسہ سکولوں اور صاف پانی پر لگاتا۔انہوں نے کہا کہ 2018 کا سال تبدیلی اور انتخابات کا سال ہے،

گزشتہ 22 سال سے اس میچ کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کپتان ہوں اور مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے انتخابات میں تمام جماعتوں کو پھینٹی لگاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کا خاتمہ ہوگا اور مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بری طرح ہاریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہرے پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت کرائیں گے اور پاکستانی ہرا پاسپورٹ لیکر دنیا میں جہاں بھی جائے گا لوگ اس کی عزت کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…