پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پی ایس پی نے ایم کیو ایم پاکستان کی مزید 3 پتنگیں کاٹ دیں

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن محبوب عالم سمیت 2 صوبائی اسمبلی کے اراکین سیف الدین خالد اور کامران فاروقی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پی ایس پی میں شامل ہونے والے ارکین اسمبلی نے پاکستان ہاس میں پارٹی سربراہ مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ان دو سال میں کسی پر بندوق نہیں تانی اور نہ ہی کسی کو گالی دی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں تو کوئی نظریاتی شخص وہاں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم سے سوال ہورہا تھا کہ پی ایس پی میں شمولیت کیوں نہیں ہو رہی لیکن اب یہ سوال ہورہا ہے کہ پی ایس پی میں لوگ کیوں شامل ہورہے ہیں۔ مصطفی کمال نے دعوی کیا کہ پی ایس پی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کرے گی اور سندھ کا اگلا وزیراعلی ہماری جماعت یا ہماری جماعت کا حمایت یافتہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دنیا کا سب سے زیادہ پر امن شہر بنانا چاہتے ہیں اور کراچی کو ایسا شہر بنائیں گے جہاں کوئی بھی جرم کرنے سے پہلے 2 ہزار دفعہ سوچے گا۔یاد رہے کہ پی ایس پی میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم اورنگی ٹان کے حلقہ این اے 242 سے منتخب ہوئے تھے۔ سیف الدین خالد متحدہ قومی موومنٹ کے ٹکٹ پر اورنگی ٹان کے حلقہ پی ایس 94 سے منتخب ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…