لاہور (نیوز ڈیسک) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق پاکستان آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈاا ٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ ہو ئی ہے، خود
فارو ق طور بھی گاڑیوں کے کاروبار سے ہی منسلک ہیں اور وہ کوئنز روڈ پرواقع شوروم ہنڈا فورٹ کے مالک ہیں۔ بیدیاں روڈ کے ایک فارم ہاؤس میں دو روز قبل مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس مہندی کی تقریب میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی، گزشتہ روز سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی بارات تھی اور ہفتہ کے روز ولیمہ کی تقریب تھی۔